۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
دبیرکل سازمان همکاری اسلامی

حوزہ/ اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے جدہ میں جنرل سیکرٹریٹ کے ہیڈ کوارٹر میں پاکستان کے مستقل نمائندے سید محمد فواد شیر سے ملاقات اور گفتگو کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے جدہ میں جنرل سیکرٹریٹ کے ہیڈ کوارٹر میں پاکستان کے مستقل نمائندے سید محمد فواد شیر سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات کے دوران فریقین نے عالم اسلام کے موجودہ مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے مشترکہ اور دوستانہ تعلقات کی اہمیت اور اسے زیادہ سے زیادہ مضبوط بنانے پر زور دیا۔

اس کے علاوہ اسلامی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل نے مزید کہا: اس تنظیم کی کوشش دنیا میں امن و سلامتی کا قیام اور پاکستان سمیت اسلامی ممالک کے درمیان تعلقات اور تعاون کو فروغ دینا اور وسعت دینا ہے۔

انہوں نے نظریاتی اختلاف کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت اور تمام مسلمانوں کی طرف سے اپنے طرز عمل سے دین اسلام کو دنیا میں پھیلانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

واضح رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم اقوام متحدہ کے بعد دوسری بین الحکومتی تنظیم ہے جو 57 ممالک کی رکنیت کے ساتھ چار براعظموں میں فعال ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .